ہے دل پہ نشہ طاری شیخ ردولوی کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان شیخ العالم شیخ عبدالحق (ردولی-ایودھیا)
ہے دل پہ نشہ طاری شیخ ردولوی کا
فیض و کرم ہے جاری شیخ ردولوی کا
کر کے سلام پہلے صدقہ اتارتی ہے
ہر دم زباں ہماری شیخ ردولوی کا
فیضان جا کے لیتا ہے ان کے آستاں سے
یہ موسمِ بہاری شیخ ردولوی کا
رکھتا ہے قربِ حق میں اپنا مقام ارفع
معیارِ خاکساری شیخ ردولوی کا
احسان کیوں نہ مانے نسبت سے مصطفیٰ کی
نوعِ بشر یہ ساری شیخ ردولوی کا
لکھتی رہے قصیدہ گہرائیوں سے دل کی
میری یہ صنع کاری شیخ ردولوی کا
ہے التفاتِؔ خستہ قربان جان و دل سے
احساں ہے اس پہ بھاری شیخ ردولوی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.