مجھے شاہی نہ بھائی، غوثِ اعظم
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
مجھے شاہی نہ بھائی، غوثِ اعظم
تری چوکھٹ سہائی، غوثِ اعظم
ہمیں تو راس آئی غوثِ اعظم
ترے در کی گدائی، غوثِ اعظم
تمہاری قادری نسبت کے صدقے
بنا میں کربلائی، غوثِ اعظم
کرو حسنین کے صدقے میں آساں
مصیبت سر پہ آئی، غوثِ اعظم
جمالِ حق، محمدِ مصطفیٰ ہیں
جمالِ مصطفائی، غوثِ اعظم
نہ گر جائے، کہیں اظہارؔ پھر سے
ذرا تھامو کلائی، غوثِ اعظم
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 307)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.