خونِ حیدر نورِ سرکارِ عرب زینب میں ہے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت زینب بنت علی (دمشق-شام)
خونِ حیدر نورِ سرکارِ عرب زینب میں ہے
فاطمہ زہرا تمہاری پوری چھب زینب میں ہے
مل نہیں سکتا کسی ماں میں بہن بیٹی میں اب
جذبۂ ایثار و قربانی عجب زینب میں ہے
غم تو ہے اس بات کا سب لٹ گیا دل کا چمن
بچ گیا دینِ نبی اس کی طرب زینب میں ہے
کوثر و تسنیم ان کے گھر سے بٹتے ہیں یزید
تو سمجھتا ہے کہ پانی کی طلب زینب میں ہے
جان جائے، جائے پر، پردے سے سمجھوتا نہیں
جو ادا تھی فاطمہ میں وہ ہی اب زینب میں ہے
ہے جمالِ مصطفیٰ کا عکس زہرا کی حیا
وقت آئے تو جلالِ شیر رب زینب میں ہے
بیٹیا اس دور میں ماں باپ کا کرتیں نہیں
جتنا اے اظہارؔ بھائی کا ادب زینب میں ہے
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 316)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.