Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اک قرار جان سب جان قرار فاطمہ

اظہار جبل پوری

اک قرار جان سب جان قرار فاطمہ

اظہار جبل پوری

MORE BYاظہار جبل پوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ منورہ)

    اک قرار جان سب جان قرار فاطمہ

    لٹ گیا ہے دشت میں باغ بہارِ فاطمہ

    کوئی سمجھا ہے نہ سمجھے گا وقارِ فاطمہ

    بس نبی ہیں اور خدا ہے راز دارِ فاطمہ

    دشمنِ آلِ نبی تو لکھ کے رکھ لے میری بات

    تجھ کو بخشے گا نہیں پروردگارِ فاطمہ

    اے مری بیٹی تجھے گر تاجداری چاہیے

    بن کے رہنا تو سدا خدمت گزارِ فاطمہ

    مالکِ کون و مکاں کی لاڈلی بیٹی ہیں وہ

    اس لیے ہر چیز پر ہے اختیارِ فاطمہ

    کوثر و تسنیم پر لوح و قلم پر خلد پر

    بولیے کس پر نہیں ہے اختیارِ فاطمہ

    چومتی ہیں جس کو حورانِ جناں بھی روز و شب

    ہے کوئی اظہار تو وہ ہے مزارِ فاطمہ

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 317)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے