Sufinama

حبیبِ حق والیٔ ولایت وہ کون؟ یعنی جناب خواجہ

کیف

حبیبِ حق والیٔ ولایت وہ کون؟ یعنی جناب خواجہ

کیف

MORE BYکیف

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    حبیبِ حق والیٔ ولایت وہ کون؟ یعنی جناب خواجہ

    ہم کرم معدن کرامت وہ کون؟ یعنی جناب خواجہ

    فروغ کثرت فروغ وحدت فروغ دنیا فروغ عقبیٰ

    فروغِ مذہب فروغِ ملت وہ کون؟ یعنی جناب خواجہ

    گدا کو دیتے ہیں بادشاہت ولی کو دیتے ہیں وہ ولایت

    لٹاتے ہیں وہ جہاں کی دوت وہ کون؟ یعنی جناب خواجہ

    امین دیں رہبر شریعت مہ شرف مظہرِ حقیقت

    وسیلۂ عرصۂ قیامت وہ کون؟ یعنی جناب خواجہ

    چنے ہوئے کاملوں کے کامل کھلے ہوئے مرشدوں کی مرشد

    بڑے ہوئے عزتوں کی عزت وہ کون؟ یعنی جناب خواجہ

    خدا کے بندے خدا کے مطلب خدا کے طالب خدا سے واصل

    خدا کی قدرت بشر کی صورت وہ کون؟ یعنی جناب خواجہ

    یہ کیفؔ بیخود بنا ہوا ہے پیالہ منہ سے لگا ہوا ہے

    پلا رہے ہیں مئے محبت وہ کون؟ یعنی جناب خواجہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے