Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے

خالد محمود نقشبندی

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے

خالد محمود نقشبندی

MORE BYخالد محمود نقشبندی

    کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے

    یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے

    کسی کا احسان کیوں اٹھائیں کسی کو حالات کیوں بتائیں

    تمھیں سے مانگیں گے تم ہی دو گے تمھارے در سے ہی لو لگی ہے

    تجلیوں کے کفیل تم ہو مرادِ قلبِ خلیل تم ہو

    خدا کی روشن دلیل تم ہو یہ سب تمہاری ہی روشنی ہے

    تمہیں ہو روحِ روانِ ہستی سکوں نظر کا دلوں کی مستی

    ہے دو جہاں کی بہار تم سے تمہیں سے پھولوں میں تازگی ہے

    شعور و فکر و نظر کے دعوے حدِ تعین سے بڑھ نہ پائے

    نہ چھو سکے ان بلندیوں کو جہاں مقامِ محمدی ہے

    نظر نظر رحمتِ سراپا ادا ادا غیرتِ مسیحا

    ضمیرِ مردہ بھی جی اٹھے ہیں جدھر تمہاری نظر اٹھی ہے

    عمل کی میرے اساس کیا ہے بجز ندامت کے پاس کیا ہے

    رہے سلامت تمہاری نسبت مرا تو اک آسرا یہی ہے

    عطا کیا مجھ کو دردِ الفت کہاں تھی یہ پُر خطا کی قسمت

    میں اس کرم کے کہاں تھا قابل حضور کی بندہ پروری ہے

    انہی کے در سے خدا ملا ہے انہیں سے اس کا پتہ چلا ہے

    وہ آئینہ جو خدا نما ہے جمالِ حسن حضور ہی ہے

    بشیر کہیے نذیر کہیے انہیں سراجِ منیر کہیے

    جو سر بسر ہے کلامِ ربی وہ میرے آقا کی زندگی ہے

    ہم اپنے اعمال جانتے ہیں ہم اپنی نسبت سے کچھ نہیں ہیں

    تمہارے در کی عظیم نسبت متاعِ عظمت بنی ہوئی ہے

    یہی ہے عاصم اساسِ رحمت یہی ہے خالدؔ بنائے عظمت

    نبی کا عرفان زندگی ہے نبی کا عرفان بندگی ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    حاجی محبوب علی

    حاجی محبوب علی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے