نظر نظر کا نور ہیں وفا کا جو سرور ہیں علی کے نورِ عین ہیں وہی مرے حسین ہیں

نظر نظر کا نور ہیں وفا کا جو سرور ہیں علی کے نورِ عین ہیں وہی مرے حسین ہیں
خالد ندیم بدایونی
MORE BYخالد ندیم بدایونی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)
نظر نظر کا نور ہیں وفا کا جو سرور ہیں علی کے نورِ عین ہیں وہی مرے حسین ہیں
جو شانۂ رسول پر ہوئے ادب سے جلوہ گر نبی کے دل کا چین ہیں وہی مرے حسین ہیں
وہ ذوالفقارِ مرتضیٰ وہ شہر یارِ کربلا وہ عاشقوں کے پیشوا وہ بندگی کا ارتقا
جنہیں مرے رسول نے کہا یہ جبرئیل سے یہ میرے دل کا چین ہیں وہی مرے حسین ہیں
بڑے ہی پاک باز ہیں جہاں سے بے نیاز ہیں غموں کے چارہ ساز ہیں محافظِ نماز ہیں
جو فاطمہ کے لال ہیں علی کے جو ہلال ہیں نفس نفس کا چین ہیں وہی مرے حسین ہیں
حسین و لاجواب ہیں دلوں کی آب و تاب ہیں نبی کا انتخاب ہیں شبیہ آں جناب ہیں
جو عشق کی کتاب ہیں جو پیار کا نصاب ہیں نگارِ صادقین ہیں وہی مرے حسین ہیں
وہ حق نگر وہ حق نما وہ علم و فن کا آئینہ غم والم سے آشنا وہی بہارِ گلستاں
جنہیں لباس جنتی فرشتے لے کے آئے ہیں جو فخرِ جنتین ہیں وہی مرے حسین ہیں
عروج ہیں وقار ہیں یقین و اعتبار ہیں خلوص ہیں جو پیار ہیں جناں کی جو بہار ہیں
دلوں کا جو قرار ہیں وفا پہ جو نثار ہیں جو شاہِ مشرقین ہیں وہی مرے حسین ہیں
- کتاب : انوارِ کربلا (Pg. 113)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.