Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ماہِ رسالت، مہرِ نبوت، نیر اعظم آقا ہیں

خالد ندیم بدایونی

ماہِ رسالت، مہرِ نبوت، نیر اعظم آقا ہیں

خالد ندیم بدایونی

MORE BYخالد ندیم بدایونی

    ماہِ رسالت، مہرِ نبوت، نیر اعظم آقا ہیں

    شانِ شریعت شمعِ ہدایت دین کا پرچم آقا ہیں

    ارفع و اعلیٰ، برتر و بالا، روحِ مقدم آقا ہیں

    اللہ کے محبوبِ مکرم، سرورِ عالم آقا ہیں

    جس پہ فدا ہیں حور و ملائک جس پر انساں ہیں قرباں

    ساقیٔ کوثر شافعِ محشر رحمتِ عالم آقا ہیں

    خوف نہیں ہے حشر کا مجھ کو میری خطائیں لاکھ سہی

    میرے مونس، میرے حامی، میرے ہمدم آقا ہیں

    فکر و نظر میں، قلب وجگر میں گونج رہی ہے یہ آواز

    سب سے افضل، سب سے اعلیٰ، سب سے معظم آقا ہیں

    رنج و الم، دکھ، درد کا قصہ کس کو اور سناؤ گے

    بیماری کے درد کا درماں چارۂ ہر غم آقا ہیں

    ان کا منصب، ان کا رتبہ، ان کی عظمت، ان کی شان

    قرآنی آیا ت میں دیکھو نازشِ آدم آقا ہیں

    خالدؔ اپنے دیدۂ دل سے قرآں کی تفسیر پڑھو

    عشق کا مرکز، پیار کا عنواں، حسن کا عالم آقاہیں

    مأخذ :
    • کتاب : انوارِ کربلا (Pg. 25)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے