مرا تو سب کچھ مرا علی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
مرا تو سب کچھ مرا علی ہے
علی کی عظمت گلی گلی ہے
علی پہ قرباں کلی کلی ہے
علی کے گھر میں وفا پلی ہے
علی کے در کا گدا علی ہے
مرا تو سب کچھ مرا علی ہے
خدا کے گھر میں ہوئی ولادت
نبی سے جس کو ملی شجاعت
خدا نے بخشی جسے سخاوت
اسی کی الفت مجھے ملی ہے
مرا تو سب کچھ مرا علی ہے
دکھایا جس نے وفا کا رستہ
بہایا جس نے کرم کا دریا
جہاں میں جس کا جدا ہے رتبہ
اسی کی مجھ کو وِلا ملی ہے
مرا تو سب کچھ مرا علی ہے
خدا نے جس کو عطا کی طاقت
نبی کی جس کو ملی ولایت
کھلا ہے جس کا درِ سخاوت
اسی نے جھولی مری بھری ہے
مرا تو سب کچھ مرا علی ہے
بغیر برچھی بغیر بھالے
جو بابِ خیبر اکھاڑ ڈالے
جو ظلمتوں میں کرے اجالے
اسی کی سب کو ضیا ملی ہے
مرا تو سب کچھ مرا علی ہے
- کتاب : انوارِ کربلا (Pg. 33)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.