Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہزاروں گلشنِ چشتی میں ہیں نغمہ سرا خواجہ

خواجہ ناظر نظامی

ہزاروں گلشنِ چشتی میں ہیں نغمہ سرا خواجہ

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین شتی (اجمیر۔راجستھان)

    ہزاروں گلشنِ چشتی میں ہیں نغمہ سرا خواجہ

    تمہاری مثل دنیا میں نہ ہوگا دوسرا خواجہ

    جبینِ شوق سے چوکھٹ پہ جب سجدہ کیا خواجہ

    نگاہوں کو نظر آیا مری عرشِ علیٰ خواجہؒ

    مرے دل سے مٹا دو تم خیالِ ماسوا خواجہ

    مرے دل میں رہے عشقِ دوامی آپ کا خواجہ

    تمہارے روضۂ اقدس پہ سورج چاند، تاروں نے

    ہمیشہ کے لیے خود کو نچھاور کر دیا خواجہ

    تمہارا نام لیتے ہی مصیبت دور ہوتی ہے

    یقیناً ہو جہاں میں سب کے تم مشکل کشا خواجہ

    قسم چشمِ تصور کی تصور میرا شاہد ہے

    ترے دربار میں آیا نظر ہر سو خدا خواجہ

    ضیائے کعبۂِ اقدس جمالِ طیبۂ اطہر

    ہے گویا مرقدِ اقدس ترا قبلہ نما خواجہ

    عقیدت کا مری دعویٰ ہے اور دعویٰ یہ صادق ہے

    تمہارے حکم سے ٹل جاتی ہے آئی قضا خواجہ

    سلاطینِ حکومت اہلِ ثروت اہلِ دولت سے

    کہیں بالاؤ برتر ہے ترے در کا گدا خواجہ

    تمہاری چشمِ رحمت کے ذرا سے اِک اشارے نے

    گنہگاروں کو پل بھر میں بنایا پارسا خواجہ

    مٹا دو کلفتیں سب کی مٹادو ظلمتیں ساری

    درِ اقدس پہ کرتا ہوں یہ پیہم التجا خواجہ

    دوامی زندگی بخشی خدا نے اس کو اے ناظرؔ

    محبت میں تری خود کو کیا جس نے فنا خواجہ

    بجز اس کے نہیں کوئی تمنا دل میں اب باقی

    قیامت تک نہ ہو ناظرؔ ترے در سے جدا خواجہ

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 123)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے