Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

الٰہی دل پہ چھائی ہے مرے یہ غم کی طغیانی

خواجہ ناظر نظامی

الٰہی دل پہ چھائی ہے مرے یہ غم کی طغیانی

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان چراغِ دہلی خواجہ نصیرالدین محمود (دہلی۔ہندوستان)

    الٰہی دل پہ چھائی ہے مرے یہ غم کی طغیانی

    چراغِ دہلوی کی روشنی سے دل ہو نورانی

    حوادث ہیں الم ہیں، ظلمتیں ہیں بحرِ طوفاں ہے

    سراپا دور ہوں آقا مٹا دو درد پنہانی

    درِ خانونؒ کا ادنیٰ گدا ہوں اے مرے داتا

    بحقِ قاضی ساری دور کردو میری حیرانی

    نہیں معلوم کیا مقسوم ہے انجام آخر کا

    جوارِ خاص میں آقا ہو میری حشر سامانی

    کروں حالاتِ ابتر کی زباں سے عرض میں کیا کیا

    توجہ چاہتا ہوں دور ہو سب میری حیرانی

    تمہارے ماسوا کوئی نہ مونس ہے نہ ہمدم ہے

    مرے مرشد، میرے آقا، میرے محبوبِ ربّانی

    بڑی مشکل میں ہوں مولانا بڑی مشکل سے آیا ہوں

    علیٰ کے لاڈلے ہو اب تو کر دو مشکل آسانی

    مرے خویش و اقارب سب مرے محسن، میرے ساتھی

    رہیں ہر حال میں ثابت قدم باشانِ ایمانی

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 148)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے