Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

درِ خواجہ پہ اے زاہد جو سجدہ کر رہاہوں میں

خواجہ ناظر نظامی

درِ خواجہ پہ اے زاہد جو سجدہ کر رہاہوں میں

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان خواجہ سعیدالدین چشتی خانونی (گوالیار۔مدھیہ پردیش)

    درِ خواجہ پہ اے زاہد جو سجدہ کر رہاہوں میں

    وہ سجدہ ماورائے ہوش ہے یہ جانتا ہوں میں

    خیالِ عشق کی منزل میں ایسا گم ہوا ہوں میں

    جمالِ عشق کی منزل میں ایسا گم ہوا ہوں میں

    مٹا کر اپنی ہستی اُن کی ہستی بن گیا ہوں میں

    کہ ان کے آئینے میں اپنی صورت دیکھتا ہوں میں

    زمینِ ہند پر بارانِ رحمت بن کے جو آئے

    اسی دریائے رحمت کا حبابِ دلربا ہوں میں

    شہنشاہِ ولایت آپ ہیں شانِ خدواندی

    جمالِ مصطفیٰ کا اِک سراپا دیکھتا ہوں میں

    سمجھ کر غیر حق میرا تو سجدہ کفر ہے زاہد

    کروں کیا اپنی آنکھوں کو کہ کعبہ دیکھتا ہوں میں

    بناؤ یا بگاڑو اِس سے مجھ کو کیا غرض مولا

    بس اس کی لاج رہ جائے کہ بندہ آپ کا ہوں میں

    مرا ذوقِ طلب، حسنِ نظر، اندازِ نظارہ

    خدا رکھے بہر صورت انہیں کو دیکھتا ہوں میں

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 196)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے