ہے عکسِ حرم روضہ، محبوبِ الٰہی کا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان محبوب الہی خواجہ نظام الدین اولیا (دہلی۔ہندوستان)
ہے عکسِ حرم روضہ، محبوبِ الٰہی کا
مرقد ہے درِ طیبہ محبوبِ الٰہی کا
انوارِ شریعت سے عرفانِ طریقت سے
بھرپور ہے میخانہ محبوبِ الٰہی کا
زر بخش رہے بن کر یہ شانِ فقیری تھی
شاہوں نے پڑھا کلمہ محبوبِ الٰہی کا
تابندہ ہوئی ملت انساں کی بڑھی عظمت
پیغامِ عمل چمکا محبوبِ الٰہی کا
زاہد ابھی حاصل ہو معراج عبادت کی
کر لے جو ادا سجدہ محبوبِ الٰہی کا
تبلیغِ اثر دیکھو ہندو ہو کہ مسلم ہو
ہر دل پہ جما سکہ محبوبِ الٰہی کا
اُس شخص کو حاصل ہے دارین کی عظمت بھی
جو دل سے ہوا بندہ محبوبِ الٰہی کا
گلزارِ محبت ہے یہ عرسِ محل ناظرؔ
بجتا ہے یہاں ڈنکا محبوبِ الٰہی کا
- کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 142)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.