Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

فخرِ امم، رسول کی چاہت حسین ہیں

خواجہ شایان حسن

فخرِ امم، رسول کی چاہت حسین ہیں

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان شہیدِ کربلا حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

    فخرِ امم، رسول کی چاہت حسین ہیں

    پوچھو تو کیا ہیں، صاحبِ جنت حسین ہیں

    کیوں کر ہمیں نہ اپنے مقدر پہ ناز ہو

    اہلِ وفا کے واسطے رحمت حسین ہیں

    سجدے میں سر کٹا کے شہادت ملی جسے

    وہ عابدِ کمال و شجاعت حسین ہیں

    رکھو ان ہی کے نام پہ بچوں کے نام تم

    برکت ہے جن کے نام میں حضرت حسین ہیں

    الفت حسین ابن علی سے ہے لازمی

    ایماں کی جان خلد کی زینت حسین ہیں

    اے عاشقانِ ابن علی جان لیجیے

    حق ہیں حسین حق کی علامت حسین ہیں

    حب نبی کے واسطے حب علی ہے شرط

    حب علی کی شرط میں نیت حسین ہیں

    شایانؔ ان کی شان میں اشعار کیا لکھوں

    ہر شعرِ باکمال کی ندرت حسین ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے