Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زمین و آسماں سورج ستارہ یا رسول اللہ

خواجہ شایان حسن

زمین و آسماں سورج ستارہ یا رسول اللہ

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    زمین و آسماں سورج ستارہ یا رسول اللہ

    تمہارے دم سے سب کچھ آشکارہ یا رسول اللہ

    تمہاری ذات پر تکیہ ہے اپنا التجا سن لو

    نہیں کوئی زمانے میں ہمارا یا رسول اللہ

    بھنور ہے موجِ طوفاں ہے شکستہ حال ہے کشتی

    ہوئی ہے قوم اپنی بے سہارا یا رسول اللہ

    انہیں شاہوں کے دستر خوان سے مطلب نہیں جن کا

    تمہارے در کے ٹکڑوں پر گزارا یا رسول اللہ

    ہمارے منتشر ہونے کی یہ تمثیل کیا کم ہے

    فضاؤں میں تباہی کا نظارہ یا رسول اللہ

    حسین ابن علی زہرا حسن کے در کا صدقہ دو

    ہمیں بھی پنجتن کا دو اتارا یا رسول اللہ

    بلا لو روضۂ اطہر پہ اس شایانؔ عاصی کو

    غموں سے دل ہوا ہے پارہ پارہ یا رسول اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے