Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے جدا جہاں میں سب سے تیری شان میرے آقا

خواجہ شایان حسن

ہے جدا جہاں میں سب سے تیری شان میرے آقا

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    ہے جدا جہاں میں سب سے تیری شان میرے آقا

    تیری عظمتوں کا مظہر ہے قران میرے آقا

    تیرا مرتبہ ہے اعلیٰ ہے تو نور کا اجالا

    تو امام الانبیا ہے ذیشان میرے آقا

    ہے غلام ہو کے بہتر، وہ ہی شاہا سے ہے بڑھ کر

    تیرے در کا ہو گیا جو دربان میرے آقا

    وہ جو غم کی منزلیں تھیں میرے ساتھ مشکلیں تھیں

    وہ ہوئیں تیرے سبب سے آسان میرے آقا

    ہے جو یہ متاعِ دنیا میرے بس میں یہ اگر ہو

    تیری ذات پر کروں میں قربان میرے آقا

    یہ ہی میری جستجو ہے یہ ہی میری آرزو ہے

    تیرے عشق میں ہی جائے میری جان میرے آقا

    ہے یہ التجا خدا سے اشعار زندگی بھر

    تیری مدحتوں میں لکھے شایانؔ میرے آقا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے