مل جائے مدینے میں ہی کچھ کام وغیرہ
مل جائے مدینے میں ہی کچھ کام وغیرہ
رکھ لیجیے آقا ہمیں خدام وغیرہ
وہ لوگ بھی خوش بخت ہیں کس قدر جہاں میں
طیبہ میں بتاتے ہیں جو کچھ شام وغیرہ
اس بار مرا راستہ روکا جو کسی نے
پھر دیکھنا مچ جائے گا کہرام وغیرہ
اتنا تو کرم کیجیے آقا مرے اوپر
آ جائے غلاموں میں مرا نام وغیرہ
اے بادِ صبا جب بھی مدینے کو ہو جانا
دے آنا مرا آپ کو پیغام وغیرہ
اے کاش مدینے میں مرا وقتِ اجل ہو
مل جائے پسِ مرگ ہی آرام وغیرہ
حاصل ہو مجھے آپ کی محشر میں شفاعت
مل جائے مجھے آپ سے انعام وغیرہ
شایانؔ ترے خواب کی تعبیر یہی ہے
حرمین میں گزریں گے کچھ ایام وغیرہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.