جب سے سلطان مدینہ روبرو رہنے لگے
جب سے سلطان مدینہ روبرو رہنے لگے
میری آنکھوں کے دریچے با وضو رہنے لگے
سر وہ سر ہے جس میں ہو سودا تیرا یا مصطفیٰ
دل وہ دل ہے جس میں تیری آرزو رہنے لگے
بن گیا جب دل مرا ان کے کرم سے آئینہ
دل کے آئینے میں پھر وہ ہو بہو رہنے لگے
اس زباں کے شوق سے لیتا ہے بوسے جبرئیل
جس زباں میں ان کی ساجدؔ گفتگو رہنے لگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.