دکھا دو اک نظر جلوہ معین الدین اجمیری
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
دکھا دو اک نظر جلوہ معین الدین اجمیری
میں اک مدت سے ہوں شیدا معین الدین اجمیری
ترے الطاف سے شاہا اسے خوف قیامت کیا
جو خادم ہو ترے در کا معین الدین اجمیری
ترے دربار میں حاضر ہوں سب بندہ ہی رہ جائے
تعجب ہے مرے مولیٰ معین الدین اجمیری
یگانوں سے غرض ہے اور نہ بیگانوں سے کچھ مطلب
تمہارا ہوں میں متوالا معین الدین اجمیری
درِ دولت پہ اس محفوظؔ عاصی کو بس اب جلدی
بلا لیجے خدا را یا معین الدین اجمیری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.