Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کام کیا کیا شہ جیلانی کیے دیتے ہیں

محمود احمد ربانی

کام کیا کیا شہ جیلانی کیے دیتے ہیں

محمود احمد ربانی

MORE BYمحمود احمد ربانی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غوث پاک شیخ عبدالقارد جیلانی (بغداد-عراق)

    کام کیا کیا شہ جیلانی کیے دیتے ہیں

    غیر ممکن کو بھی امکانی کیے دیتے ہیں

    غوثِ اعظم یہ ضیا بانی کیے دیتے ہیں

    فانی ہستی مری لافانی کیے دیتے ہیں

    ایسی کرتے ہیں مسیحائی مرے غوثِ زماں

    درد ہی درد کی درمانی کیے دیتے ہیں

    جوش میں آتی ہے جو ذرہ نوازی ان کی

    ریگ کو جوہرِ لاثانی کیے دیتے ہیں

    پیار سے تجھ کو کلیجے سے لگا کر احمدؔ

    یہ تجھے قادری ربانی کیے دیتے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 328)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے