Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

امتحاں دیتا ہے رن میں جاں نثارِ فاطمہ

محمود احمد ربانی

امتحاں دیتا ہے رن میں جاں نثارِ فاطمہ

محمود احمد ربانی

MORE BYمحمود احمد ربانی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ منورہ)

    امتحاں دیتا ہے رن میں جاں نثارِ فاطمہ

    دیکھتا ہے عرش سے وہ کردگارِ فاطمہ

    افضل و اعلیٰ ہے دنیا میں دیارِ فاطمہ

    حور و غلماں اور بشر سب ہیں نثارِ فاطمہ

    گل ہی گل گلشن ہی گلشن دہر میں چاروں طرف

    لہلہاتا ہر طرف ہے سبزہ زارِ فاطمہ

    پا رہے ہیں باری باری سب شہادت یا خدا

    لٹ رہا ہے دشت میں باغ بہارِ فاطمہ

    رکھ دیا سجدے میں سر تلواروں کے سائے تلے

    پا گیا رن میں شہادت جاں نثارِ فاطمہ

    ہے امامت اب بھی جاری دشت میں شبیر کی

    آج بھی سجدے میں ہے وہ جاں نثارِ فاطمہ

    یا الٰہی اس کو بھی کردے سعادت یہ عطا

    دیکھ آئے جا کے احمد بھی دیارِ فاطمہ

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 333)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے