دکھا دے خدایا لقائے محمد
دکھا دے خدایا لقائے محمد
نہ تڑپا مجھے اب برائے محمد
نہ کیوں پیروی ہم کریں ان کی یارو
رضائے خدا ہے رضائے محمد
نہ دوزخ بہشت اور نہ لوح و قلم تھا
ہوا ہے یہ سارا برائے محمد
ہمارا نہیں کوئی پشت و پناہ اب
بجز ذات آں پیشوائے محمد
تھا ظلمات ساری جہاں میں کفر سے
منور ہوا از لقائے محمد
تمنا یہ رکھتے ہیں سرمہ کے بدلے
لگاویں وہ ہم خاک پائے محمد
شفاعت کریں گے قیامت میں بیشک
جہاں تک کہ ہیں کلمہ گوئے محمد
ملا پیر مسکین شاہ سے خدایا
اجابت دعا ہو برائے محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.