Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہایت شوق ہے مولیٰ معین الدین چشتی کا

مذاق بدایونی

نہایت شوق ہے مولیٰ معین الدین چشتی کا

مذاق بدایونی

MORE BYمذاق بدایونی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    نہایت شوق ہے مولیٰ معین الدین چشتی کا

    بہت مشتاق ہے بندہ معین الدین چشتی کا

    بڑی سرکار عالی خواجۂ ہندالولی کی ہے

    بڑا دربار ہے خواجہ معین الدین چشتی کا

    درِ دولت پہ اہلِ چشت کے جب جبہ رسائی کا

    تو میں نے پایا دروازہ معین الدین چشتی کا

    غلامِ قادری ہے بندہ لیکن حکمِ قادر سے

    ہوا حکمی غلام آقا معین الدین چشتی کا

    محی الدین قادر کا قدم ہو میری گردن پر

    رہے سر پر مرے سایہ معین الدین چشتی کا

    تمنائیں دل پر آرزو کی دم میں بر آئیں

    رہوں ہر دم میں دم بھرتا معین الدین چشتی کا

    خدا کا نور رحمت اس میں چھن چھن کر برستا ہے

    کہ دل بادل ہے نمگیرا معین الدین چشتی کا

    گدا آتے ہی لنگر خانہ میں ابدال ہو جائے

    جو کھاوے دال اور دلیا معین الدین چشتی کا

    شراب چشت دل سے جوش کھا کر منہ سے لیتے ہیں

    مذاقؔ ایسا ہے متوالا معین الدین چشتی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے