Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پیام لے کے جو آئی صبا مدینے سے

مصطفیٰ رضا خان

پیام لے کے جو آئی صبا مدینے سے

مصطفیٰ رضا خان

MORE BYمصطفیٰ رضا خان

    پیام لے کے جو آئی صبا مدینے سے

    مریض عشق کی لائی دوا مدینے سے

    سنو تو غور سے آئی صدا مدینے سے

    قریں ہے رحمت و فضل خدا مدینے سے

    ملے ہمارے بھی دل کو جلا مدینے سے

    کہ مہر و ماہ نے پائی ضیاء مدینے سے

    مدینہ چشمۂ آب حیات سے یارو

    چلو ہمیشہ کی لے لو بقا مدینے سے

    ہمارے دل کو تو بھایا ہے طیبہ ہی زاہد

    تمہیں ہے مکہ تو ہوگا سوا مدینے سے

    ہمارے دل کو تو بھایا ہے طیبہ ہی زاہد

    تمہیں ہے مکہ تو ہوگا سوا مدینے سے

    ترے حبیب کا پیارا چمن کیا برباد

    الٰہی نکلے یہ نجدی بلا مدینے سے

    ترے نصیب کا نوری ملے گا تجھ کو بھی

    لے آئے حصہ یہ شاہ و گدا مدینے سے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرۂ مشائخ قادریہ برکاتیہ رضویہ (Pg. 320)
    • Author : مولانا عبدالمجتبیٰ رضوی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے