تم واقف حکم خدائے جہاں سلطان الہند غریب نواز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
تم واقف حکم خدائے جہاں سلطان الہند غریب نواز
تم کاشف سر نہاں و عیاں سلطان الہند غریب نواز
ہے حکم تمہارا حکم قضا ہر شاہ تمہارے در کا گدا
لا ریب تمہیں ہو شاہ شہاں سلطان الہند غریب نواز
جس شخص کی تم امداد کرو دم بھر میں اسے دلشاد کرو
اس پر ہو سدا فضل رحمٰن سلطان الہند غریب نواز
گردوں کے سدا ہیں جور و ستم آیا ہے شہا میرا ناک میں دم
کب تک میں کروں فریاد و فغاں سلطان الہند غریب نواز
کرتا ہوں اگر عرض مطلب واللہ تو ہوتا ہے سوئے ادب
میرا حال حضور پہ سب ہے عیاں سلطان الہند غریب نواز
جس پر ہو نگاہ لطف و کرم ہو دور سب اس کا رنج و الم
سب پر ہے ترا دنیا میں رواں سلطان الہند غریب نواز
یہ نعیمؔ تیرا ادنیٰ خادم افعال سے اپنے ہے نادم
ترے ہاتھ ہے چارۂ دردِ نہاں سلطان الہند غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.