Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چلتے چلتے رک چکی تھی جبکہ نبضِ کائنات

نخشب جارچوی

چلتے چلتے رک چکی تھی جبکہ نبضِ کائنات

نخشب جارچوی

MORE BYنخشب جارچوی

    دلچسپ معلومات

    مناقب در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

    چلتے چلتے رک چکی تھی جبکہ نبضِ کائنات

    نوعِ انسانی کی تھی ہر اک تمنا بے ثبات

    پھیر لی تھی حق نے عالم سے نگاہِ التفات

    لے رہی تھی ہچکیوں پر ہچکیاں روحِ حیات

    سرنگوں مجبوریاں تھیں پائے استبداد پر

    مہرِ تیغِ ظلم تھی چسپاں لبِ فریاد پر

    مال وزر کی جگمگاہٹ سے نظر بے کار تھی

    آدمیت کے گلے پر نقرئی تلوار تھی

    راستی مجبور تھی اور گمرہی مختار تھی

    ہاں مگر اک روح ایسے دور میں بیدار تھی

    جس نے اپنا سر دیا انسانیت کے نام پر

    خوں بہا باقی ہے جس کا گردنِ اقوام پر

    رو برو جس کے رہا روئے مشیت بے نقاب

    جس کے ذروں سے چراتا ہے نگاہیں آفتاب

    ہر نفس جس کا امینِ رازِ روحِ انقلاب

    جس نے اپنے خون سے چھاپی اخوت کی کتاب

    نور کی بھر پور ضو پردہ درِ ظلمات ہے

    دہ تنِ تنہا حسین ابنِ علی کی ذات ہے

    جس کا چہر ہ مشعلِ نورِ ہدایت وہ حسین

    جس امامت پر رہی نازاں نبوت وہ حسین

    جس کا ہر ہر سانس ہے عینِ عبادت وہ حسین

    مسکرائی دیکھ کر جس کو مشیت وہ حسین

    جس نے ظلمِ ناروا کا سر کچل کر رکھ دیا

    جان دے کر ایک عالم کو بدل کر رکھ دیا

    جس نے فرزندِ جواں کا داغ اٹھایا وہ حسین

    سایۂ شمشیر میں قرآں سنایا وہ حسین

    انتہائے غم میں بھی جو مسکریا وہ حسین

    جس نے مٹ کر نوعِ انساں کو بنایا وہ حسین

    لے رہا ہے جو خراجِ درد خاص و عام سے

    جان میں جان آئی جس کے موت کے پیغام سے

    جس نے سینچا خون سے اپنوں کے گلزارِ خلیل

    جس کی ذاتِ پاک معیار شرافت کی دلیل

    ہر نظر میں جس کی ہستی بے مثال و بے عدیل

    قلبِ دشمن میں مکیں ہے جس کا اخلاقِ جمیل

    نقش ایسا کیا مٹے گا گردشِ افلاک سے

    آج تک اک لو نکلتی ہے جبینِ خاک سے

    آج بھی خود داریوں کی راہ نا ہموار ہے

    آج بھی خطرے میں عزم و جذبۂ بیدار ہے

    وقت کو ایسی ہی قربانی ابھی درکار ہے

    آج تک سونی مگر جلوہ گہِ ایثار ہے

    نقشِ ہستی میں حسینی رنگ بھرنا چاہیے

    زندگی کی آرزو میں پہلے مرنا چاہیے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے