Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ذکرِ سرکار کی محفل کو سجایا جائے

نقیب الرحمٰن حسنی

ذکرِ سرکار کی محفل کو سجایا جائے

نقیب الرحمٰن حسنی

MORE BYنقیب الرحمٰن حسنی

    ذکرِ سرکار کی محفل کو سجایا جائے

    کس قدر عشق ہے ان سے یہ بتایا جائے

    ہیں یہ خواہش کہ درِ یار پہ جائیں ہم بھی

    ان کے دربار میں ہم کو بھی بلایا جائے

    وہ زمانے کے ہیں مالک، ہے زمانہ ان کا

    تو بھلا کیوں نہ اسی پیارے کو چاہا جائے

    ان کے ہاتھوں میں خزانے ہیں مرے رب کے سبھی

    ان کی چوکھٹ پہ چلو ہاتھ اٹھایا جائے

    سارے زخموں کی دوا ہوتی ہے در پر ان کے

    چل کے اب زخم انہی کو یہ دکھایا جائے

    گر پڑوں پاؤں میں سرکار کے میں اس دم

    قبر میں جب مجھے دیدار کرایا جائے

    وہ کہیں جانے دو اس کو کہ یہ میرا ہے نقیبؔ

    ان کے قدموں سے مجھے جب کہ اٹھایا جائے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے