Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گھرا ہوں میں مصیبت میں بچالو یا رسول اللہ

نقیب الرحمٰن حسنی

گھرا ہوں میں مصیبت میں بچالو یا رسول اللہ

نقیب الرحمٰن حسنی

MORE BYنقیب الرحمٰن حسنی

    گھرا ہوں میں مصیبت میں بچالو یا رسول اللہ

    میری بگڑی ہوئی دنیا بنا دو یا رسول اللہ

    بہت بے چین ہوں آقا سمجھ میں کچھ نہیں آتا

    بڑی مشکل میں ہوں آقا نکالو یا رسول اللہ

    میرا یہ دل گناہوں سے ہوا جاتا ہے کالا اب

    اسے تم نور سے اپنے شفا دو یا رسول اللہ

    مجھے خود سے ہی اب مولا گھٹن ہوتی ہے ہر لمحہ

    مجھے تم اس گھٹن سے بھی بچالو یا رسول اللہ

    گناہوں کے مرے دفتر جلے ہیں ایک جھٹکے میں

    کہا میں نے انہیں جس دم بچالو یا رسول اللہ

    نقیبؔ ان کے ہی روضے پر سکوں ہم کو اب آئے گا

    بلا لو مجھ کو طیبہ میں بلا لو یا رسول اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے