تو خواجہ سے الفت لگائے چلا جا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
تو خواجہ سے الفت لگائے چلا جا
مزا عشق خواجہ کا پائے چلا جا
ستائے ہے فرقت تری مجھ کو خواجہ
مجھے در پہ اپنے بلائے چلا جا
جدائی سے تیری مجھے بے کلی ہے
مجھے روضہ اپنا دکھائے چلا جا
تصور ترا ہی رہے مجھ کو ہر دم
کوئی جام ایسا پلائے چلا جا
نسیمؔ خریں کو طفیل محمد
غلام اپنے در کا بنائے چلا جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.