سلطانِ عارفین کی خدمت میں آ گیا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت شہباز محمد (بھاگل پور، بہار) ۲۰۱۰ میں حضرت شہباز محمد کے آستانہ پر شاعر کی حاضر ہوئی اور اتجالاً یہ اشعار کہے گئے۔
سلطانِ عارفین کی خدمت میں آ گیا
ایسا لگا، میں خطۂ جنت میں آ گیا
کندن بنا دیا اسے شہبازِ پاک نے
جو ذرہ آپ کے کفِ رحمت میں آ گیا
آئینہ رنگ ہو گیا اس معتقد کا دل
جو صدق دل سے حلقۂ بیعت میں آ گیا
جب ہو گئی توجہ شہبازِ دل نواز
اک جاں گداز کیف عبادت میں آ گیا
اس کی نظر پہ کھل گئے اسرارِ معرفت
جو ان کی درس گاہِ طریقت میں آ گیا
زنبیلِ شوق میری بھی بھر دیجیے شہا!
میں بھی بھکاریوں کی جماعت میں آ گیا
مدت سے حاضری کا تمنائی تھا نصیرؔ
آج آپ کے حریمِ ولایت میں آ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.