جو کامل ہو تو ایسا ہو کرامت ہو تو ایسی ہو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
جو کامل ہو تو ایسا ہو کرامت ہو تو ایسی ہو
جو ہادی ہو تو ایسا ہو ہدایت ہو تو ایسی ہو
عطا کی دولت دیں آن واحد میں ہزاروں کو
جو داتا ہو تو ایسا ہو سخاوت ہو تو ایسی ہو
دکھائی ایسے بے دیں کو رہ دیں اپنے دم میں
جو رہبر ہو تو ایسا ہو عنایت ہو تو ایسی ہو
ولی اللہ لاکھوں ہو گیے فیضان صحبت سے
جو عارف ہو تو ایسا ہو ولایت ہو تو ایسی ہو
طلب جو کچھ کیا رستمؔ نے بخشا عین رحمت سے
جو مولیٰ ہو تو ایسا ہو عنایت ہو تو ایسی ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.