Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تم ہی خدا کے شیر ہو شیر خدا علی

اویس رضا عنبرؔ

تم ہی خدا کے شیر ہو شیر خدا علی

اویس رضا عنبرؔ

MORE BYاویس رضا عنبرؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    تم ہی خدا کے شیر ہو شیر خدا علی

    خیبر کو فتح تم نے ہی تنہا کیا علی

    فضل خدا سے رکھتے ہیں جنت کی کنجیاں

    مولیٰ حسن حسین ہوں یا فاطمہ علی

    چاروں خلیفہ سب سے جدا ہیں جہان میں

    عثماں، عمر ہوں یا کہ ہوں صدیق یا علی

    ہم کو ستا رہا ہے بہت وقت کا یزید

    مشکل کشائی کیجیے مشکل کشا علی

    پیدا ہوئے تو دیکھا ہے چہرہ حضور کا

    رکھتے ہیں اس لیے بھی بڑا مرتبہ علی

    ہوگا نہ کامران کہیں بھی وہ حشر تک

    دل میں نہیں ہے جس کے تمہاری وفا علی

    عنبرؔ کی سمت بھی ہو کرم کی بس اک نگاہ

    کرتا ہے آپ سے یہ یہی التجا علی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے