Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اپنی چوکھٹ پہ کبھی مجھ کو بلانا، یا غوث

اویس رضا عنبرؔ

اپنی چوکھٹ پہ کبھی مجھ کو بلانا، یا غوث

اویس رضا عنبرؔ

MORE BYاویس رضا عنبرؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    اپنی چوکھٹ پہ کبھی مجھ کو بلانا، یا غوث

    تیرا روضہ جو حسیں تر ہے دکھانا، یا غوث

    جب مصیبت میں کروں آپ سے فریاد کبھی

    اس گھڑی آ کے مصیبت سے بچانا، یا غوث

    تیری راہوں میں بچھا دوں گا نگاہیں اپنی

    میرے گھر پر جو ہوا آپ کا آنا، یا غوث

    نامہ اعمال کا جب میرا کھلے محشر میں

    اس گھڑی اپنے ہی دامن میں چھپانا، یا غوث

    کیوں بھلا جاؤں میں اغیار کی چوکھٹ پہ کبھی

    جب ترے در سے ہی ملتا ہے خزانہ، یا غوث

    جب غلامی میں لیا ہے تو سلامت رکھنا

    ہاتھ پکڑا ہے تو تا حشر نبھانا یا غوث

    میرے گھر آۓ پریشانی، مصیبت جو کبھی

    میری امداد کو اس وقت تو آنا، یا غوث

    جتنے عشاق زمانے میں ہیں موجود ترے

    خلد، محشر میں انھیں رب سے دلانا یا غوث

    ایک مدت سے تمنا ہے یہ عنبرؔ کی شہا

    شہر بغداد کبھی اس کو دکھانا، یا غوث

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے