Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہو اگر فضل و کرم مخدومۂ ربانیہ

اویس رضا عنبرؔ

ہو اگر فضل و کرم مخدومۂ ربانیہ

اویس رضا عنبرؔ

MORE BYاویس رضا عنبرؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان مخدومۂ ربانیہ (جبل پور-مدھیہ پردیش)

    ہو اگر فضل و کرم مخدومۂ ربانیہ

    آپ کے در آئیں ہم مخدومۂ ربانیہ

    حشر میں رکھ لیں بھرم مخدومۂ ربانیہ

    ملکۂ ملک کرم مخدومۂ ربانیہ

    بارگاہ ناز میں مقبول ہو وہ منقبت

    کی ہے جو میں نے رقم مخدومۂ ربانیہ

    واسطہ مولیٰ علی اور فاطمہ کا آپ کو

    دور کیجے میرا غم مخدومۂ ربانیہ

    جان و دل سے ہوگیا جو آپ کے در کا گدا

    ہو گیا وہ محترم مخدومۂ ربانیہ

    اپنے شہزادوں پہ کیجے ہر گھڑی چشم کرم

    آپ کا سہ پائیں غم مخدومۂ ربانیہ

    آئے ہیں در در بھٹک کر خالی کاسہ ہم لیے

    کچھ تو دیں بہر کرم مخدومۂ ربانیہ

    آپ کی رحلت پہ، جو ربانیہ عشاق ہیں

    ہے سبھی کی آنکھ نم مخدومۂ ربانیہ

    حشر میں انعام دیجے گا برائے منقبت

    جب چلیں سوئے ارم مخدومۂ ربانیہ

    عنبرؔ خستہ بہت ہی مفلس و مجبور ہے

    ڈال دیں چشم کرم مخدومۂ ربانیہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے