غم و الم کی دوا آپ ہیں معین الدین
دلچسپ معلومات
منقبت غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
غم و الم کی دوا آپ ہیں معین الدین
مرے نبی کی عطا آپ ہیں معین الدین
غموں کے حال میں جس نے تمہیں پکارا ہے
کٹی ہے پل میں بلا، آپ ہیں معین الدین
جدھر بھی دیکھو ادھرآپ کے دوانے ہیں
ہر ایک دل کی صدا آپ ہیں معین الدین
مجھے جہاں کے طبیبوں سے کچھ نہیں مطلب
مرے مرض کی دوا آپ ہیں معین الدین
غریب ہوں کہ غنی سب یہی تو کہتے ہیں
سخاوتوں کی ضیا آپ ہیں معین الدین
کرے بھی کیسے یہ توصیف ناتواں عنبرؔ
نشان اہل صفا آپ ہیں معین الدین
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.