میں ہوں دیوانی خواجہ کی دیوانی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
میں ہوں دیوانی خواجہ کی دیوانی
پیارے خواجہ نبی کے پیارے ہیں
شاہِ کونین کے دلارے ہیں
ان کو آلِ رسول کہتے ہیں
باغِ زہرا کا پھول کہتے ہیں
میں ہوں دیوانی خواجہ کی دیوانی
ہیں وہ حیدر کی جان کیا کہیے
میرے خواجہ کی شان کیا کہیے
ان کا جلوہ نبی کا جلوہ ہے
کتنا پیارا جمالِ خواجہ ہے
میں ہوں دیوانی، خواجہ کی دیوانی
میرے دل کا قرار ہیں خواجہ
زندگی کی بہار ہیں خواجہ
ہو میرے دل کو بھلا کس لیے پریشانی
مری نظر میں ہے خواجہ کی شکل نورانی
میں ہوں دیوانی خواجہ کی دیوانی
خواجہ نے اپنا جلوہ دکھلا دیا ہے جب سے
سویا نصیب میرا بیدار ہوگیا ہے
پرنمؔ دل و نظر میں خواجہ بسے ہوئے ہیں
خواجہ پیا کا جب سے دیدار ہوگیا ہے
میں ہوں دیوانی خواجہ کی دیوانی
- کتاب : کلیاتِ پرنم (Pg. 233)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.