Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اہلِ وفا میں نام ہے تنہا حسین کا

قیصر رتناگیروی

اہلِ وفا میں نام ہے تنہا حسین کا

قیصر رتناگیروی

MORE BYقیصر رتناگیروی

    دلچسپ معلومات

    شہیدی۔ بہ بارگاہ حضرت امام حسین۔

    اہلِ وفا میں نام ہے تنہا حسین کا

    ثانی ہوا ہے کوئی نہ ہوگا حسین کا

    صابر تھے ایسے شکوہ نہ آیا زبان پر

    یہ دل یہ حوصلہ یہ کلیجہ حسین کا

    میدانِ کارِ زار میں اللہ رے نصیب!

    زینب تلاش کرتی ہے لاشہ حسین کا

    وہ مردہ دل ہیں جن کو نہیں ہے غمِ حسین

    زندہ دلوں میں زندہ ہے صدمہ حسین کا

    سر سے ردائیں چھین لیں فوج یزید نے

    کربل میں لٹ کے رہ گیا کنبہ حسین کا

    امت کو میرے نانا کی یارب تو بخش دے

    کچھ تھا اگر تو تھا یہ تقاضہ حسین کا

    دنیا تو کیا کون و مکاں پر ہو دسترس

    پیدا اگر ہو آج بھی جذبہ حسین کا

    ہر بار مانگنا میری عادت کے ہے خلاف

    یا رب تو ایک بار دے صدقہ حسین کا

    قیصرؔ قسم خدا کی وہ حقدار خلد ہے

    جو جان و دل سے ہوگیا شیدا حسین کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے