ہادیٔ راہ ہدیٰ مولا علی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف۔عراق)
ہادیٔ راہ ہدیٰ مولا علی
نائبِ خیر الوریٰ مولا علی
قابلِ مدح و ثنا مولانا علی
لائقِ صد مرحبا مولا علی
یادگارِ مصطفیٰ مولا علی
تاجدارِ اصفیا مولا علی
میری بگڑی بنتے بنتے بن گئی
یہ کرم ہے آپ کا مولا علی
اب مریضِ غم کو صحت کیوں نہ ہو
درد درماں بن گیا مولا علی
گرمیٔ محشر کا اس کو غم نہیں
جس پہ دامن ہے ترا مولا علی
ہو گئی آسان ہر مشکل مری
نام نامی جب لیا مولا علی
سب نے جانا سب نے مانا آپ کو
کون باقی رہ گیا مولا علی
کون سے جرم وخطا پر ہے جلال
کیوں درِ اقدس چھٹا مولا علی
آج کیا کیا سختیاں قاتلؔ پہ ہیں
ہےشکارِ ابتلا مولا علی
- کتاب : Diwan-e-Qatil (Pg. 261)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.