با ادب آؤ یہاں پر ہے دیارِ فاطمہ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ منورہ)
با ادب آؤ یہاں پر ہے دیارِ فاطمہ
خلد کی بھی خلد ہے یارو مزارِ فاطمہ
سر سے چادر چھن گئی پردہ مگر چھوڑا نہیں
یوں دکھایا رن میں زینب نے وقارِ فاطمہ
کربلا میں ظالموں نے ان پر ڈھائے ہیں ستم
جو علی کے لال ہیں جان قرارِ فاطمہ
ابنِ حیدر پر فدا ہو کر بتایا حر نے یہ
دیکھ لو ہوتے ہیں کیسے جاں نثارِ فاطمہ
چل رہی ہے کربلا میں اے خدا کیسی ہوا
لٹ رہا ہے دشت میں باغ بہارِ فاطمہ
ہے دعا میری مری نسلوں پہ ہو ایسا کرم
یہ بنیں عاشق نبی کے ہوں نثارِ فاطمہ
ہو کرم درویشؔ پر یہ حشر میں رحمت کہے
خلد میں لے جاؤ یہ ہے خاکسارِ فاطمہ
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 462)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.