دلبر ہو دلربا ہو عالم پناہ وارث
سلطانِ اولیا ہو عالم پناہ وارث
کس کی مجال ہے جو کشتی مری ڈبو دے
جب آپ ناخدا ہیں عالم پناہ وارث
یہ جان و دل جگر سب اس کو نثار کردوں
جو تیرا بن گیا ہو عالم پناہ وارث
حسرت یہی ہے میری کہ تو میرے سامنے پو
بابِ کرم کھلا ہو عالم پناہ وارث
بنتا ہے تیرے در پہ قرباں علی کا صدقہ
مجھ کو بھی کچھ عطا ہو عالم پناہ وارث
تم ہو چراغ حیدر تم سے جہاں ہے روشن
تم قلبِ فاطمہ ہو عالم پناہ وارث
پیمانہ زندگی کا لبریز جس گھڑی ہو
تو ہو تیرا صباؔ ہو عالم پناہ وارث
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 129)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.