Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

قاسم فردوس، ساقی کوثر ہیں علی

صائم چشتی

قاسم فردوس، ساقی کوثر ہیں علی

صائم چشتی

MORE BYصائم چشتی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    قاسم فردوس، ساقی کوثر ہیں علی

    ہادی و مہدی علی حیدر و صفدر ہیں علی

    مرتضیٰ، شیر خدا فاتح خیبر ہیں علی

    مظہر نور خدا، عکسِ پیمبر ہیں علی

    عرش کا دل ہیں علی عرش معلیٰ کی قسم

    نور خالق ہیں علی نور من اللہ کی قسم

    دونوں عالم میں درخشاں ہے ولایت ان کی

    تا ابد جاری و ساری ہے حکومت ان کی

    حق کی عبادت ہے زیارت ان کی

    ہاں شہادت کی شہادت ہے شہادت ان کی

    دستِ قدرت ہیں علی زورید اللہ کی قسم

    حسنِ کعبہ ہیں علی حرمتِ کعبہ کی قسم

    مصطفیٰ چاند ہیں تو چاند کا ہالہ ہیں علی

    صبح اسلام کے چہرے کا اجالا ہیں علی

    زینت فقر وغنا اعلیٰ و بالا ہیں علی

    حسن فطرت کی کتابوں کا حوالہ ہیں علی

    نور ایماں ہیں علی ایماں کی حرارت کی قسم

    شرح قرآں ہیں علی قرآن کی عظمت کی قسم

    مثل ہارون علی مثل مسیحا ہیں علی

    حامل فتح مبیں، فیض کا دریا ہیں علی

    علم کے شہر کا در، حق کی تجلی ہیں علی

    کعبے میں پیدا ہوئے آپ بھی کعبہ ہیں علی

    جان احمد علی، جان رسالت کی قسم

    شان احمد ہیں علی شان رسالت کی قسم

    ایک تھے، ایک ہیں، ایک رہیں گے حیدر

    ایک ہے زہرا تو دو کیسے بنیں گے حیدر

    حق اُدھر ہوگا جدھر چہرہ کریں گے حیدر

    ہوگا قرآن ادھر جس سمت چلیں گے حیدر

    عزتِ دیں ہیں علی دین کی عزت کی قسم

    حسنِ عرفاں ہیں علی عرفانِ حقیقت کی قسم

    غازۂ روئے وفا عشق کا مصدر ہیں علی

    مرکزِ نور علی حسن کا محور ہیں علی

    فقر کا گھر ہیں علی ہادی و رہبر ہیں علی

    لوحِ محفوظ کا اک نقش منور ہیں علی

    صدق و صدیق علی صدق و صداقت کی قسم

    ہیں علی ذوق نبی، نبوت کی قسم

    کانِ ایماں ہیں ایمان کا مرکز بھی علی

    بحر عرفاں ہیں عرفان کا مرکز بھی علی

    گنجِ فیضان ہیں فیضان کا مرکز بھی علی

    شرح ایقان ہیں، ایقان کا مرکز بھی علی

    میرے محبوب علی مجھ کو محبت کی قسم

    حق کے مطلوب علی حقِ امامت کی قسم

    شاہِ مرداں ہیں علی قوت یزداں ہیں علی

    ماہ تاباں ہیں علی، مہر درخشاں ہیں علی

    عزتِ آلِ عبا آنِ شہیداں ہیں علی

    شاہ شاہان زماں، زور غریباں ہیں علی

    میرے ہیں مولا علی ان کی ولایت کی قسم

    ان کا صائمؔ ہوں گدا، ان کی سخاوت کی قسم

    مأخذ :
    • کتاب : اؤلیائے کرام اور شعرائے عظام آستانۂ مولیٰ علی پر (Pg. 315)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے