Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خدا کے نور کی تنویر مولانا ہمارے ہیں

سجاد حسین قادری

خدا کے نور کی تنویر مولانا ہمارے ہیں

سجاد حسین قادری

MORE BYسجاد حسین قادری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان رسول نما مولانا محمد وارث قادری (بنارس-ہندوستان)

    خدا کے نور کی تنویر مولانا ہمارے ہیں

    نبی کے حسن کی تصویر مولانا ہمارے ہیں

    وسیلہ جو ہے مطلوب الٰہی الوسیلہ میں

    اسی کی اک حسیں زنجیر مولانا ہمارے ہیں

    کرے ہے ناز قسمت خود ہی جن کی خوش نصیبی پر

    کہ ایسے صاحبِ تقدیر مولانا ہمارے ہیں

    شرف حاصل حضور کا رہا ہر آن و ہر لحظہ

    سراپا عاشقِ دل گیر مولانا ہمارے ہیں

    زیارت سر کی آنکھوں سے وہ کرتے اور کراتے تھے

    محبت کی عجب تاثیر مولانا ہمارے ہیں

    خدا کے فضل سے پیر مجیب اللہ کے صدقے

    ہمارے سلسلہ میں پیر مولانا ہمارے ہیں

    امان و نعمت و رضوان، محی و بدر و نصر و فرد

    سبھی کے روح کی تسخیر مولانا ہمارے ہیں

    طفیلِ رونق سجادۂ پیر مجیب اللہ

    ہمارے قلب میں جاگیر مولانا ہمارے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے