Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خدا کی شان کے مظہر مرے رسول نما

سجاد حسین قادری

خدا کی شان کے مظہر مرے رسول نما

سجاد حسین قادری

MORE BYسجاد حسین قادری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان رسول نما مولانا محمد وارث قادری (بنارس-ہندوستان)

    خدا کی شان کے مظہر مرے رسول نما

    نبیٔ پاک کے دلبر مرے رسول نما

    نبی کے عاشقِ دل گیر تھے، ہمیشہ رہا

    نظر میں دید کا منظر مرے رسول نما

    تمہارے روضۂ اقدس کے حسن پر ہیں فدا

    یہ ماہ و کہکشاں اختر مرے رسول نما

    گدا و میر میں پاتے تمہارے در سے سدا

    مراد دل سبھی یکسر مرے رسول نما

    لیے گدائی کا کشکول مانگنے کے لیے

    کھڑا ہوں آپ کے در پر مرے رسول نما

    نظر میری نہیں اٹھتی ہے تیرے در کے سوا

    اٹھا دو اک نگہ مجھ پر مرے رسول نما

    درِ مجیب سے آیا ہے یہ غلامِ مجیب

    عطا ہو جود کا گوہر مرے رسول نما

    تمہارے در سے ہے نسبت یہی ہے میرے لیے

    رفیق و ہمدم محشر مرے رسول نما

    درِ رسول پہ سجادؔ بھی تو جائے کبھی

    دکھا دے کوئی تو جوہر مرے رسول نما

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے