Sufinama

تعالی اللہ ہے کس شان کی سرکار کیا کہنا

شفق عمادپوری

تعالی اللہ ہے کس شان کی سرکار کیا کہنا

شفق عمادپوری

MORE BYشفق عمادپوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی،بھارت)

    تعالی اللہ ہے کس شان کی سرکار کیا کہنا

    کہ محبوبِ الٰہی کا ہے یہ دربار کیا کہنا

    چراغِ طور ہے روشن کلس روضے کے گنبد کا

    برستے ہیں زمیں پر عرش کے انوار کیا کہنا

    بشر آنکھیں بچھانے کو ادب سے کیوں نہ جھک جائیں

    ملک ہیں دست بستہ حاضرِ دربار کیا کہنا

    جو آنکھیں دیکھتی ہیں دل سے کچھ اس کے مزے پوچھو

    نگاہوں پر کھلے ہیں پردۂ اسرار کیا کہنا

    شرابِ عشق سے لبریزِ عرفاں ساگرِ دل ہے

    مے توحید سے آنکھیں بھی ہیں سرشار کیا کہنا

    سلامت میکدہ تجھ پر خدا کی رحمتیں ساقی

    کھڑے ہیں حوضِ کوثر پر ترے میخوار کیا کہنا

    ترے مستوں کی مدہوشی بھی ہشیاری سے اچھی ہے

    ترے مدہوش مستی میں بھی ہیں ہشیار کیا کہنا

    عوض پھولوں کے لاؤں ڈالیاں بھر کر درودوں کی

    پسند آجائیں تو صلِّ علی سرکار کیا کہنا

    نہ کیوں دارالشفا سمجھیں ہم اِس دربارِ عالی کو

    بدلتا ہے یہاں صحت سے ہر آزار کیا کہنا

    یہ اعجازِ مسیحائی کہ حاضر ہوتے ہی در پر

    توانا ہے شفقؔ سا ناتواں بیمار کیا کہنا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے