ابو بکر تھے راز دارِ محمد
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت ابوبکر صدیق (مدینہ-سعودی عرب)
ابو بکر تھے راز دارِ محمد
ابو بکر تھے غم گسارِ محمد
کششِ عشق کی دیکھ ان کی صدا سے
ہوا عرش پر بھی قرارِ محمد
یہ رتبہ کہاں دوسرے کا کہ ان کو
خدا نے کہا یارِ غارِ محمد
لکھوں کیا ثنا ان کی جب خود لکھے ہے
ثنا ان کی پروردگارِ محمد
نبی نے خلیل ان کو اپنا کیا ہے
زہے فخر خلعتِ شعار محمد
ابو بکرِ صدیق کے مشورے پر
مہمات میں تھا مدارِ محمد
سہی عشق حضرت میں کیا کیا مصیبت
ابو بکر تھے جاں نثارِ محمد
بہم تھے وہ دنیا میں یوں جیسے اب میں
مزار ان کا نزدِ مزارِ محمد
بقولِ نبی خلد میں بھی رہیں گے
مشرف بقرب و جوارِ محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.