Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مرا دل ہی نہیں قرباں، مری جاں ہی نہیں صدقے

شاہ ہلال احمد

مرا دل ہی نہیں قرباں، مری جاں ہی نہیں صدقے

شاہ ہلال احمد

MORE BYشاہ ہلال احمد

    مرا دل ہی نہیں قرباں، مری جاں ہی نہیں صدقے

    دو عالم آپ پر یا رحمۃ للعالمیں صدقے

    ترے الفقر فخری پر شہا میں ہی نہیں قرباں

    جنید و شبلی وعطار تاج العارفیں صدقے

    جہانِ حسن و خوبی میں نہیں تم سا حسیں کوئی

    ترے اس روئے روشن پر تو یوسف سے حسیں صدقے

    سواد موئے گیسو پر ترے قرباں شبِ ہجراں

    بیاض رخ پہ تیرے صبح کی روشن جبیں صدقے

    معطر جن کی خوشبو سے مشامِ جاں ہے اس بو پر

    گلاب و عود و صندل نافہ ہائے عنبریں صدقے

    لب لعلیں کا صدقہ ہے یہ اعجاز دمِ عیسی

    مسیحائی ہو قرباں تم پہ ہوں روح الامیں صدقے

    قدِ زیبا پہ ہے آقا ترے سروِ چمن قرباں

    ہے طوبیٰ بھی قد دلجو پہ تیرے بالیقیں صدقے

    عنا دن ہیں چمن میں خوش بیانی پر ترے شیدا

    لبِ شیریں پہ ہیں قند و نبات و انگبیں صدق

    تری اس بوریائے خواب راحت پر شہِ عالم

    ہزاروں کو کشور و تختِ شہاں تاج و نگیں صدقے

    تری اس شانِ عالی کے مناسب ہی نہیں کچھ بھی

    کہ ہو تم پر مرے سلطاں مرے اے دل نشیں صدقے

    ترا علمِ لدنی باعث صد رشک ہے شاہا

    کہ ہیں جس پر علومِ اولین و آخریں صدقے

    ہلالِؔ کمتریں جس کی عبادت ہے ثنا تیری

    ہوا قربان تم پہ کر کے یہ قلبِ حزیں صدقے

    مأخذ :
    • کتاب : المجیب (Pg. 528)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے