ان کی آمد جدھر ہو گئی
ان کی آمد جدھر ہو گئی
وہ جگہ معتبر ہو گئی
میں نے جب بھی پکارا انہیں
ان کو فوراً خبر ہو گئی
آئی جب جب بھی طیبہ کی یاد
آنکھ ہر بار تر ہو گئی
جس میں شامل کیا تھا درود
وہ دعا با اثر ہو گئی
نظرِ بد کا نہیں کوئی ڈر
مصطفیٰ کی نظر ہو گئی
ایسی رفتار معراج میں
ہر ڈگر مختصر ہو گئی
ان کے قدموں کا محورؔ اثر
خاک بھی اوج پر ہو گئی
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 395)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.