کیا بتائیں ہم تمہیں کیا ہے وقارِ فاطمہ
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت فاطمہ زہرا (مدینہ منورہ)
کیا بتائیں ہم تمہیں کیا ہے وقارِ فاطمہ
بس خدائے دو جہاں جب راز دارِ فاطمہ
کس طرح بولوں ہے بے سایہ مزارِ فاطمہ
سایۂ رحمت میں رہتا ہے دیارِ فاطمہ
آپ نے مانگی دعا جنت سے جوڑا آ گیا
کتنا کامل تھا خدا پر اعتبارِ فاطمہ
آپ کے جب ماننے والوں پہ ہے دوزخ حرام
کیوں بلندی پر نہ ہوگا جاں نثارِ فاطمہ
دین کا گلشن سدا آباد رکھنے کے لیے
لٹ رہا ہے دشت میں باغ بہارِ فاطمہ
رابعہ بصری کو مولیٰ نے قلندر کر دیا
ہو گئیں وہ جب سے محورؔ خاکسارِ فاطمہ
- کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 391)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.