ابوالوقت غوثِ زماں، غوثِ اعظم
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوثِ پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
ابوالوقت غوثِ زماں، غوثِ اعظم
شہنشاہِ کون و مکاں، غوثِ اعظم
انیسِ دل بے کساں، غوثِ اعظم
ترا فیض ہے بے کراں، غوثِ اعظم
ترا در ہے وہ در کہ جس در پہ جا کر
جھکاتے ہیں سر قدسیاں، غوثِ اعظم
ترا وصف جو کر سکے بے محابا
کہاں سے وہ لاؤں زباں، غوثِ اعظم
مرا طرز ہے قادری سہروردی
اور چشتی نظامی زباں، غوثِ اعظم
یہ سب پیر و مرشد کا ہے فیض ورنہ
کہاں بو سعیدؔ اور کہاں، غوثِ اعظم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.