جان و دل سے میں ہوں شیدا خواجۂ اجمیر کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-بھارت)
جان و دل سے میں ہوں شیدا خواجۂ اجمیر کا
میرے دل میں ہے دریچہ خواجۂ اجمیر کا
میرزائی کیف و مستی میں ہوں میں ڈوبا ہوا
چشتیہ ہے یہ پیالہ خواجۂ اجمیر کا
خود شناسی ہو تو بے شک ہو خدا بھی روشناس
ہاں یہی کہنا ہے کہنا خواجۂ اجمیر کا
ایک میں سب سب میں اس کو دیکھتا ہوں ہر طرف
یہ نظر کس کا ہے صدقہ خواجۂ اجمیر کا
واہ ری نسبت کہ تھاما ہاتھ میں نے پیر کا
ان کے اوپر ہاتھ کس کا خواجۂ اجمیر کا
اس لیے جلتا ہے اپنا تیز طوفاں میں دیا
ہے ہمارے سر پہ سایا خواجۂ اجمیر کا
ہر جگہ نسبت مجھے گھیرے میں لیتی ہے سدا
فیض ہے سلطاںؔ انوکھا خواجۂ اجمیر کا
- کتاب : زادِ آخرت (Pg. 153)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.